اتوار , 7 مارچ 2021

پاکستان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے مرکزی سہولتکار گرفتار

پاکستان کے خفیہ اداروں نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزم اور سہولتکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
 بازداشت با دستبند

 پاکستان کے خفیہ اداروں نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزم اور سہولتکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی کے چار سدہ کیمپس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس حملے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر افراد شامل تھے۔اہم ذرائع کے مطابق وحید علی عرف ارشد کو گزشتہ ہفتے نوشہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے ‘دہشت گرد اے کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی سہولت کار نے افغانستان فرار ہونے کے لیے تمام انتظامات مکمل کررکھے تھے اور تورخم کے مقام سے پاک-افغان سرحد عبور کرنے کے لیے ایک ٹیکسی بھی کرائے پر لے رکھی تھی۔ اگر اس کی گرفتاری میں کچھ دیر ہوجاتی تو وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سہولت کار نے داڑھی شیو کرلی تھی اور سامان پیک کرچکا تھا۔ اس کی ٹیکسی کو راستے میں روکا گیا اور شناخت کی تصدیق کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی سہولت کار وحید، جس کی عمر تقریبآ 30 سال ہے، نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ قبل افغانستان کے ضلع آچن میں کی گئی تھی، جو دہشت گرد کمانڈر خلیفہ عمر منصور عرف عمر نارے کا بیس کیمپ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …