بدھ , 13 دسمبر 2017

را، این ڈی ایس دہشت گرد گروپوں کی سرپرست ہیں

nasir3

پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ و افغان ایجنسی ‘این ڈی ایس’ پاکستان میں آسان ہدف کو نشانہ بنانے والے افغان دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، جس میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور سرحد پار سے حملوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بیان جاری بیان کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد طلب کی۔

بیان میں کہا گیا کہ مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے امریکی سفیر کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذریعے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے ‘را’ اور ‘این ڈی ایس’ کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افغان دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایجنسیاں، ان دہشت گردوں کو پاکستان میں آسان اہداف کو نشانہ بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، جن کے خاتمے کے لیے پاکستان کو امریکا کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا پاکستان کے امن سے براہ راست تعلق ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قطر کے معاملے میں پاکستان کو سعودی اتحاد کا ساتھ دینا چاہیے،پرویز مشرف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف نے سعودی عرب کے اتحادی ممالک ...