امریکہ کی طرف سے یورپی اتحادیوں کو فوجی امداد بڑھانے کے منصوبے پر روس منفی رد عمل ظاہر کرے گا۔
روسی ماہرین کے مطابق روس شاید ہی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرے گا لیکن وہ اپنی مغربی سرحدوں کو زیادہ مضبوط بنانے پر مجبور ہوگا۔
روس اپنے مغربی صوبوں میں فوجی انفراسٹراکچر کو مضبوط بناتا رہے گا اور ان صوبوں میں نئے ہتھیار تعینات کر سکتا ہے، حکمت عملی اور ٹکنالوجی سے متعلق تجزیاتی مرکز کے سربراہ روسلان پوہوو نے خیال ظاہر کیا۔ ان کے مطابق روس اپنی مغربی سرحد پر میزائل کمپلیک "اسکندر ایم” اور ایس 400 طیارہ شکن کمپلیکس تعینات کر سکتا ہے۔
"قومی دفاع” نامی جریدے کے مدیر اعلی ایگور کوروتچینکو نے کہا کہ روس ہتھیاروں کی دوڑ میں حصہ نہیں لے گا کیوں کہ اسے اچھی طرح یاد ہے کہ سوویت یونین کو ہتھیاروں کی دوڑ سے کتنا نقصان پہنچا تھا۔ روس ایسی غلطی نہیں دوہرائیے گا، موصوف نے کہا۔