جمعرات , 4 مارچ 2021

قلات میں دھماکہ، تین افراد ہلاک اور تین اہلکار زخمی

160203204939_balochistan_blast_640x360_bbc_nocredit

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ فرنٹیئر کور کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ تینوں افراد ایک خود کش دھماکے میں ہلاک ہوئے۔
کوئٹہ میں فرنٹیئرکوربلوچستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی کے بارے میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے علاقے میں موثر ناکہ بندی کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکے پر نہ رکنے کے باعث ایک گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔
محاصرے میں لینے پرگاڑی میں موجود ایک خودکش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تینوں افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد دہشت گرد تھے۔
گدر کے علاقے میں بد امنی کے واقعات میں پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں لیکن اس علاقے میں رونما ہونے والا یہ دھماکہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔
دوسری جانب سبی کے علاقے میں بجلی کے چار ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کی ذمہ داری کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …