جمعہ , 26 فروری 2021

سیاچن میں بھارتی سپاہیوں کے لیے پاکستانی مدد کی پیشکش

140413125656_siachen_glacier_indian_troops_624x351__nocredit

پاکستان کے فوجی حکام نے بھارت کو سیاچن میں برفانی تودے تلے دبنے والے دس بھارتی فوجیوں کی تلاش میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
جمعرات کی شام پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس آپریشنز، ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب کو فون کیا اور انھیں بھارتی فوجیوں کو بچانے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جو شمالی علاقوں میں برفانی تودے تلے دب گئے ہیں۔‘
خیال رہے کہ بدھ کی صبح لداخ میں سیاچن گلیشیئر پر موجود بھارتی چوکی پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 بھارتی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
سیاچن کے محاذ کو دنیا کا بلند ترین میدان جنگ کہا جاتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت کی افواج گشت کرتی ہیں۔ خطے کی خودمختاری پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعات ہیں۔
گذشتہ ماہ اسی خطے میں برفانی تودے گرنے کے بعد چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

140412190135_siachen_glacier_col_narendra_kumar_624x351_colnarendrakumar

بھارتی بیس سطح سمندر سے 19600 فٹ بلندی پر واقع ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق فوجی اور فضائیہ کی جانب سے سپاہیوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہے۔
گذشتہ روز ایک سینیئر افسر کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ’دس سپاہیوں سمیت اور جونیئر کمیشنڈ افسر لاپتہ ہیں۔‘
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیاچن گلیشیئر کے جنوبی حصے میں لاپتہ ہونے والے سپاہیوں کا تعلق مدراس بٹالین سے تھا۔
سیاچن کو دنیا کا بلند ترین جنگی محاذ کہا جاتا ہے اور یہاں برفانی تودوں کے حادثے عام بات ہے۔ تاہم اس کے علاوہ یہاں تعینات فوجی باہمی جنگ کے بجائے لینڈ سلائیڈنگ، اعضا کے گلنے، دل کے بند ہونے سے ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ سنہ 2012 میں برفانی تودے تلے دب کر 139 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی جن میں 11 شہری اور 128 فوجی شامل تھے۔
دونوں ممالک کی جانب سے اس محاذ سے فوجیں واپس بلانے کی متعدد کوششیں اب تک بے نتیجہ ہی رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …