شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر لاذقیہ کے مضافات میں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل پہاڑی جبل النوبہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے.
شامی فوج نے اس اہم اور اسٹریٹیجک پہاڑی کو آزاد کرانے کے بعد دہشت گردوں کو وہاں سے پیچھے دھکیل دیا ہے- شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے- شام کی فوج نے جب الاحمر کی پہاڑیوں پر بھی شدید گولہ باری کرکے جبل الاکراد اور سلمی نامی دیہات کی جانب اپنی پیشقدمی کا راستہ ہموار کردیا ہے – شامی فوج نے تل جبین ، تل مصیبین اور شویحلہ نامی دیہاتوں میں بھی جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد منجملہ جبہۃ النصرہ کا ایک کمانڈر ابوالمثنی المدنی ہلاک ہوگیا – ادھر مشرقی حلب میں بھی شامی فوج نے رسم الکعبہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا جس میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے – اس درمیان حمص سے بھی خبر ہے کہ شامی فوج نے اس علاقے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔