پیر , 8 مارچ 2021

قلعہ عبد اللہ میں مسجد میں دھماکہ ٗ مسجد شہید ٗ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

04-11

قلعہ عبداللہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسجد میں دھماکا ہو ا جس سے مسجد شہید ہو گئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل گلستان کے علاقے عمران زئی میں ایک مسجد میں ہوا ٗجہاں نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد مسجد میں نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مسجد کو نقصان پہنچا ٗتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دوسری جانب جمعیت اہل حدیث بلوچستان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …