ہفتہ , 6 مارچ 2021

سی ٹی ڈی کی کارروائی ،مطلوب ملزم گرفتار ، سنسنی خیز انکشافات

10-7

 

پشاور : خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق دہشتگرد شاہ حسین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے بدریشی سے ہے اور اسے دیر کے علاقے رباط خال سے گرفتار کیاگیا ۔حکام نے بتایا کہ ملزم نوشہرہ کے مختلف تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑانے میںملوث تھا ۔ دہشتگرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے بیس لاکھ روپے انعام مقرر کیاتھا۔گرفتاری کے بعد شاہ حسین کا مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …