جنوبی تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
پیر کے روز تل ابیب کے علاقے رشیون لتسیون میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم چار صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل دو نے اس کاربم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔