اتوار , 7 مارچ 2021

’افغانستان کے مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں‘

150831140816_sartaj_aziz_624x351_afp

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہتی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
سنیچر کو اسلام آباد میں افغانستان میں امن کے قیام اور اعتماد سازی کے لیے افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کے مطابق اجلاس طالبان کے ساتھ بات چیت پر زور دے گا اور مذاکرا ت کی کامیابی کے لیے پر تشدد کارروائیو ں کو روکنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں پر تشدد واقعات کا خاتمہ ہو گا۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کے لیے روڈ میپ بنانے کی تجویز چین نے دی تھی۔
اس سے قبل اس گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد ہی میں ہوا تھا جبکہ دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا تھا۔
گیارہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ افغانستان میں مصالحتی عمل غیر مشروط ہو اور اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …