ہفتہ , 23 نومبر 2019

اردن میں امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کے حوالے سے چند نئے انکشافات

untitled-1

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن میں باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز اردن کے ’’الفیصل ائیر بیس میں قتل ہونے والے امریکی فوجی اس لئے مارے گئے تھے کہ انہوں نے ایک اردنی فوجی کے احکامات نہ مانتے ہوئے بیس میںدھونس اورطاقت کے بل بوتے پر داخل ہونے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق اردنی فوجی نے امریکی فوجیوں کی گاڑی دیر سے پہنچنے پر داخل ہونے سے روک دیا کیونکہ ائیر بیس داخل ہونے کے اوقات طے شدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اردنی فوجی اور امریکیوں کے بیچ منہ ماری ہوئی جس کے بعد امریکی زور کی طاقت سے ائیر بیس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اردنی فوجی کے ہاتھوں مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کو ہتھیاروں کی فروخت کیلئے تیار ہیں: روس

ماسکو: روس کی فوجی تکنیکی تعاون کے لئے فیڈرل آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے …