جمعرات , 25 فروری 2021

ریلوے سے متعلق آٹھ غیر معروف حقائق

1786749

1۔ روس بلکہ دنیا کی سب سے طویل ریلوے لائن ٹرانس سائیبیرین ریلوے لائن ہے۔ اس کی طوالت 9288,2 کلومیٹر ہے۔ اس ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز 1891 میں کیا گیا تھا۔ ٹرانس سائبیرین یا ٹرانس سب ریلوے لائن پورے ملک میں ماسکو سے مشرقی شہر ولادی واستک تک پھیلی ہوئی ہے اور دو بر اعظموں یورپ اور ایشیا کو آپس میں جوڑتی ہے۔

1783433

2۔ برصغیر میں ریلوے 1853 میں شروع ہوئی تھی۔ دنیا کا قدیم ترین ریلوے انجن "فیری کوئین” اس وقت بھی ہندوستان میں زیر استعمال ہے۔ یہ انجن 1855 میں بنایا گیا تھا۔ 2000 میں اس انجن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔

1783533

3۔ دنیا کی انتہائی تیز رفتار مسافر گاڑی جاپان میں بنائی گئی تھی۔ اپریل 2015 میں جاپان میں مقناطیسی لائن پر اس گاڑی کی رفتار 603 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

1783625

4۔ سب سے عجیب مسافر بردار ریل گاڑی انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر برائٹن بیچ کے ساتھ ساتھ 1896 سے 1901 تک چلائی گئی تھی۔ عجیب بات یہ تھی کہ اس کے ساتھ ٹانگیں لگائی گئی تھیں تاکہ مد و جزر کے دروان پانی گاڑی میں داخل نہ ہو۔

1783947

5۔ دنیا میں "خطرناک ترین” گاڑی پر چلی میں سوار ہوا جا سکتا ہے۔ جب گاڑی کے چھکڑے کوہ کورکاوادو پر چڑھتے ہیں تو اور طرح کا احساس ہوتا ہے۔ لوگ اکثر بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ یہ ریلوے لائن براہ راست ایک کلومیٹر اوپر چڑھتی ہے۔

1784351

6۔ تاہم اتنی بلندی بھی انتہا نہیں ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر جانے والی ریلوے لائن چینی چنگھائی تبت ریلوے لائن ہے جو 5 ہزار سے زیادہ میٹر کی بلندی تک جاتی ہے۔ اتنی بلندی پر یقیناً آکسیجن کی کمی ہوتی ہے چنانچہ اس ریلوے لائن پر چلنے والی ریل گاڑیوں کے ڈبوں میں خصوصی آلات کے ذریعے اضافی آکسیجن ڈالی جاتی ہے۔

1784443

7۔ آج زیر آب چلنے والی ریل گاڑی کا سفر کیا جانا بھی ممکن ہے۔ انگلش چینل کے نیچے چالیس میٹر کی گہرائی پر دنیا کی سب سے طویل زیر آب ریلوے لائن ہے۔

1784540

8۔ دنیا کی سب سے لمبی ریل گاڑی موریطانیہ میں چلتی ہے جو 3000 میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے۔ یہ ریل گاڑی مال بردار ہے لیکن اس میں کچھ مسافروں کے چھکڑے بھی لگائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

داعش سے زخم کھانے والی موصل کی تاریخی مسجد؛ تصاویر

ان دنوں عراقی انجینئرز داعش سے زخم کھانے والی موصل شہر کی قدیمی اور تاریخی …