بدھ , 22 مئی 2019

دہشت گرد گروہ اب اپنے سرپرستوں کو نشانہ بنائیں گے ، اردگا ن

160716032803_erdogan_640x360_reuters_nocredit

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر اردوگان نے کہا ہے کہ میرے ملک میں دہشت گرد تنظیموں نے بیرونی ممالک کی حمایت سے اپنی جڑیں مضبوط بنالی ہیں، یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب یہ دہشت گرد گروہ اپنے ان مدد گاروں اور سرپرستوں کو بھی نشانہ بنائیں گے ، اسی لیے مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے باز آجائیں، ورنہ ان کا بھی یہی انجام ہو گا اور انہیں پچھتانا پڑے گا۔
صدر اردوگان نے کہا کہ مغربی ممالک کی یہ پالیسی سراسر تباہ کن ہے کہ کسی ایک دہشت گرد تنظیم کی حمایت حاصل کر کے دوسرے دہشت گرد گروہ کیخلاف جنگ کریں ، ترکی شدت پسند گروہوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، لیکن ان گروہوں کو ملنے والی بیرونی حمایت اور امداد کی وجہ سے یہ گروہ بہت مضبوط ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ داعش سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کے جنگجوئوں کی تعداد جس قدر نظر آتی ہے حقیقت میں اس سے بہت زیادہ ہے ، کیونکہ ان تنظیموں کے پس پشت مختلف طاقتیں اور منصوبے موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ناپاک امریکی سینچری …