ہفتہ , 20 جولائی 2019

امریکی انتخابات کے نتائج سے کوئی اثر نہیں پڑے گا،صدر روحانی

4bkaaf753a6472gc2v_800c450

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے نتائج سے ایران کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران کی پالیسیاں ایرانی عوام کی خواہشات کے مطابق بنائی جاتی ہیں اورکسی بھی دوسرے ملک میں حکومت کی تبدیلی سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
صدر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون کی پالیسی اور ایٹمی پابندیوں کے خاتمے کے باعث، تمام ملکوں کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات، فروغ کے راستے پر گامزن ہیں۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اب امریکہ نہ تو ایرانوفوبیا سے فائدہ اٹھانے کی طاقت رکھتا ہے اور نہ ہی ایران کے خلاف عالمی اتفاق رائے پیدا کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی برادری اور رائے عامہ کے درمیان امریکہ کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے جبکہ عالمی برداری اور یورپ کے ساتھ فاصلوں میں اضافے سے، امریکہ مزید کمزور ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …