پیر , 1 مارچ 2021

واٹس ایپ لایا ایک اور شاہکار

w-2-700x300

لاہور :  واٹس ایپ لایا ایک اور شاہکار آفر، نئے فیچر نے کاروباری افراد کے لئے مزید آسانیاں پیدا کردیں، اب بنائیں اپنا گروپ اور رہیں مسلسل رابطے میں،چیٹنگ میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت بیک وقت 256 لوگوں کو گروپ چیٹ کا حصہ بنایا جا سکے گا۔اس سے پہلے واٹس ایپ کی گروپ چیٹ میں سو افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا مگر اس نئے فیچر کے بعد 256 لوگوں کو گروپ چیٹ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔آئی او ایس واٹس ایپ صارفین ایپ کے تازہ ترین ورڑن کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد نئے فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔واٹس ایپ ایک ارب ماہانہ صارفین کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اور اس کو بہت جلد فیس بک اکاﺅنٹ سے منسلک کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …