جنوب مشرقی لیبیا میں ایک مقامی گروہ اور ایک سوڈانی گروہ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تیس سوڈانی شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
یہ اطلاع رائٹرز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے دی۔
واضح رہے کہ سن 2011 میں معمر قدافی کا تختہ الٹنے کے بعد لیبیا میں بحرانی حالات برقرار ہیں، ملک میں اقتدار حاصل کرنے کی دعویدار ہیں یعن شہر طرابلس میں قائم عوامی کانگریس اور عوامی انتخابات کے نتیجے میں تشکیل کردہ پارلیمنٹ جو مشرقی شہر طبرق میں مقیم ہے۔ مزید برآں لیبیا کے کئی علاقے حکام کے کنٹرول میں نہیں ہیں، ملک میں داعش وسیع پیمانے پر سرگرم عمل ہیں۔