اتوار , 7 مارچ 2021

ٹوئٹر نے داعش سے تعلق رکھنے والے سوا لاکھ اکائونٹ بند کر دیئے –

321442_61376139

لندن (دنیا نیوز ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 25 ہزار اکاؤنٹ بند کر دیئے ہیں ۔ ٹویٹر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے گزشتہ برس وسط سے دھمکی یا دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے والے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔ ٹویٹر کا کہنا ہے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے اس کی ویب سائٹ کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ ٹویٹر کے قواعد کسی بھی پرتشدد رویئے کی اجازت نہیں دیتے ۔ ٹویٹر نے پیغام میں کہا ہے انہوں نے ویب سائٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیموں میں کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …