پیر , 1 مارچ 2021

روسی آرتھوڈکس کلیسا اور کیتھولک چرچ کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات متوقع

1808500

بارہ فروری کو کیوبا میں روس کے آرتھوڈکس کلیسا کے سربراہ کل روس اسقف اعظم کیریل اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پاپائے روم فرانسس کی ملاقات متوقع ہے۔

یہ بات ویٹیکن اور روس کے آرتھوڈکس کلیسا کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔ اعلامیہ میں زور دے کر کہا گیا کہ یہ دو اہم عیسائی فرقوں کے سربراہوں کی تاریخی ملاقات ہوگی کیونکہ پاپائے روم اور روس کے اسقف اعظم تاریخ میں کبھی پہلے نہیں ملے تھے۔

روس کے آرتھوڈکس کلیسا کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات کی تیاریاں بیس سال ہو رہی تھیں۔ کلیسا کے ذرائع نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس ملاقات کے بعد آرتھوڈکس اور کیتھولک کلیسا کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔

ویٹیکن میں روس کے سفیر الیکساندر آودیئیو نے کہا کہ روسی اسقف اعظم اور پاپائے روم کی مجوزہ ملاقات مشکل عالمی حالات کے پیش نظر بہت اہمیت کی حامل ہوگی بلکہ اس ملاقات سے عالمی سطح پر روس کا اہم کردار ایک بار پھر سامنے آئے گا۔ سفیر موصوف کے مطابق اس ملاقات میں دہشت گردی اور غربت کے پیش نظر آرتھوڈکس کلیسا اور کیتھولک چرچ کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …