اتوار , 28 فروری 2021

کوئٹہ میں دھماکہ، کم ازکم نو ہلاک، درجنوں زخمی

141023125329_bbc_urdu_breaking__640x360_bbc_nocredit

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ضلع کچہری کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق ’دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی کی ایک گاڑی ضلع کچہری کے سامنے سے گزر رہی تھی۔‘
دھماکے کے نتیجے میں راہ گیر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ضلع کچہری کے نواح میں کوئٹہ پریس کلب اور مختلف سرکاری دفاتر موجود ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں اردگرد موجود دفاتر اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔‘
اس سے قبل سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیس کی وین پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
ادھر پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کریں۔
سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ’بم موٹرسائیکل پر موجود تھا تاہم ابھی یہ تصدیق ہونا باقی ہے کہ موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور تھا یا اس کی موٹر سائیکل میں بم نصب تھا۔‘

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …