پیر , 1 مارچ 2021

انصار اللہ کے وفد سے ایرانی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ پر استوار رہا ہے۔

AS3

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو تہران میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ پر استوار رہا ہے اور تہران، بحران یمن کے سیاسی حل کے لئے مختلف یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں مکمل جنگ بندی اور اس ملک کے انسانی و اقتصادی محاصرے کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا سلسلہ رکوانے کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داری پر تاکید کی –

اس ملاقات میں عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن اور وفد کے سربراہ محمد البخیتی نے جنگ روکنے اور یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن میں عوامی مزاحمت کی پوزیشن کو مستحکم قرار دیا- محمد البخیتی نے سوئیزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے حالیہ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صنعا گروہ کے منطقی موقف پر تاکید کی اور کہا کہ اگر فریق مقابل سنجیدہ رہا تو آئندہ سمجھوتے کی امید کی جا سکتی ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …