منگل , 2 مارچ 2021

’مودی اور داؤد ابراہیم کی ملاقات نواز شریف کے گھر پر ہوئی‘

2

بھارت کی اہم ریاست اترپردیش کی حکومت کے سینیئر وزیر اعظم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستان دورے میں مافیا ڈان داؤد ابراہیم سے ملاقات کی تھی۔
انھوں نے کہا: ’وزیر اعظم نے بین الاقوامی قوانین کو توڑتے ہوئے اچانک پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ وہاں داؤد سے بھی ملے۔ انھیں اس سے انکار کرنے دیجیے۔ میں ثبوت دوں گا کہ وہ دروازوں کے پیچھے کس کس سے ملے؟‘
اعظم خان کا دعویٰ ہے کہ 25 دسمبر کو جب مودی پاکستان گئے تو وہاں وہ نواز شریف، ان کے خاندان سے ملے اور اس موقعے پر نواز شریف کے گھر میں داؤد بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ مافیا ڈان داؤد ابراہیم بہت سے الزامات میں بھارت کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ بھی جاری ہے۔

3

مرکزی حکومت کے ایک ترجمان نے جہاں اعظم خان کے بیان کو ’بے بنیاد‘ کہا ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے اعظم خان کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعظم خان ریاست اتر پردیش کی سیاست میں اہم حیثیت کے حامل ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ ملایم سنگھ یادو کے بہت قریب تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ مبینہ طور پر متنازع بیانات کے لیے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
حکومت کے ترجمان فرانک نورنہا نے اعظم خان کے بیانات کو ’مکمل طور پر بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔

151225143420_nawaz_greets_modi_624x351_epa_nocredit

وہیں بی جے پی کے ترجمان سدھانشو متل کا کہنا ہے کہ ’وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو اعظم خان کو فوری طور پر برخاست کر دینا چاہیے۔‘
دریں اثنا کانگریس پارٹی کے ایک ترجمان ٹام وڈككن کا کہنا ہے کہ ’اعظم خان ایک عرصے سے عوامی زندگی میں ہیں اور بغیر ٹھوس شواہد کے انھوں نے ایسا بیان نہیں دیا ہوگا۔‘

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …