اتوار , 28 فروری 2021

دھشتگردوں نے ترکی کی جانب بھاگنا شروع کر دیا

شامی فوج نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ترکی کی جانب بھاگنا شروع کر دیا ہے-

AS4

شام کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے  زیر قبضہ علاقوں کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے بعد دہشت گردوں کا ترکی کی جانب فرار دو گنا ہو گیا ہے- شامی فوج نے ملک کے جنوبی صوبے ریف دمشق کے داریا اور المعظمیہ علاقوں کو الگ کرنے کے لئے اپنی کارروائی تیز کر دی ہے-

داریا میں شامی فوج کا آپریشن ایک مشکل مرحلہ ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضا کار فورس کی مدد سے دمشق کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے انڈر گراؤنڈ شہر کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے- داعش دہشت گرد گروہ نے دمشق کے قریب زمین کے پچیس میٹر نیچے ایک شہر تعمیر کیا ہے جس میں کھانے پینے اور عیش و نوش کے تمام سامان، آرام کرنے کی جگہیں ، کھانا پکانے کے لئے کچن اور اسپتال سمیت ضروریات زندگی کی تمام چیزیں موجود ہیں – اس شہر کا پتہ اس وقت چلا جب شامی فوج کی نظر ایک گھر کے دریچے پر پڑی جو ایک سرنگ کی جانب کھلتا ہے بعد میں معلوم ہوا کہ تمام مکانوں کی کھڑکیاں اس سرنگ کی جانب کھلتی ہیں جو اس شہر سے جا ملی ہے یہ انڈرگراؤنڈ شہر پانچ کلومیٹر مربع میں بنا ہوا ہے –

اس انڈرگراؤنڈ شہر کو تباہ کرنے کے بعد آدھے سے زیادہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے- درایں اثنا شمالی شام کے علاقے حلب کے مضافات میں فوج نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا ہے- فوج نے حلب کے مشرقی مضافات میں واقع کویرس فوجی اڈے کے شمال میں تل الشربہ اور الجروف دیہات کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے –

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …