بدھ , 22 مئی 2019

ناکام فوجی بغاوت ترک حکومت نے نیوی کےسینکڑوں اہلکاروں کو معطل کر دیا

653498-turk-1479074241-498-640x480

انقرہ: (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک حکومت نے نیوی سے تعلق رکھنے والے ایک سو اڑسٹھ با قاعدہ اور ایک سو تئیس بے قاعدہ افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔ ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا جولائی کے مہینے میں صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق تھا۔ نیوی سے پندرہ باقاعدہ اور چار بے قاعدہ افسران کو فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک صدر ایردوآن کی حکومت ایک لاکھ دس ہزار ججوں، اساتذہ، پولیس اور سرکاری اہل کارووں کو معطل یا فارغ کر چکی ہے جب کہ چھتیس ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ناپاک امریکی سینچری …