بدھ , 22 مئی 2019

ترک مسلح افواج کا حملہ،داعش کی 15 عمارتیں تباہ ،35 دہشت گرد ہلاک

dk

دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک مسلح افواج کے حملے میں داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل کے حملے اور ڈرون طیارے سے حملے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔
حالیہ جھڑپوں میں 9 مخالفین ہلاک اور 52 معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ مخالفین نے مارے اور رائی میں واقع سات محلوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ تال ییان کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنےوالے پی وائے ڈی اور پی کے کے کے دہشت گردوں پر توپوں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جسکے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
دریں اثناء الباب کے علاقے میں ترک مسلح افواج کے حملے میں داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرائن : نو منتخب صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودومیر زیلینسکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا …