پیر , 20 مئی 2019

ترک بغاوت؛ بحریہ کے 291 فوجی معطل

turkey

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انقرہ نے ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں بحریہ کے 291 فوجیوں کو معطل کر دیا ہے۔ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں بحریہ کے 291 فوجیوں کو معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد، اس ملک کی حکومت نے ایک لاکھ دس ہزار جج، استاد، پولیس افسر اور دیگر سرکاری عہدے داروں کو معطل یا برطرف کیا ہے۔اسی طرح 36 ہزار کے لگ بھگ بغاوت کے دوران گرفتار ہوئے ہیں۔دوسری جانب، روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ استنبول کی ایک عدالت نے گزشتہ جمعے (11 نومبر) کو روزنامہ جمہوریت (استنبول پرنٹ) کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں امن کی صورتحال اکثر عرب ممالک سے بہتر ہے: عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو …