جمعرات , 25 فروری 2021

اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک 29 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکا م

09-12

 

اسلام آباد:  بے نظیر انٹر نیشل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھٹنوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔حکا م کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی پروازوں سے 4 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ 14 کلو ہیروئن سعودی عرب، 10 کلو ہیروئن ترکی جب کہ 5 کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی۔اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں ملایت 15 کروڑ روپے ککے لگ بھگ ہے۔ چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …