اتوار , 28 فروری 2021

امریکہ کے موقف کے باوجود یورپی اتحاد روس کے ساتھ مکالمہ کرے: اطالوی صحافی

097803

یورپی اتحاد کو چاہئے کہ وہ امریکہ پر اپنے انحصار کو کم کر کے روس کے ساتھ مکالمہ کو یقینی بنائے۔

یہ موقف اطالوی جریدے "ال جورنالے” کے صحافی فرانچیسکو البرٹونی نے ظاہر کی۔ ان کے مطابق روس سے مخالفت کرنے اور مشرق وسطی کے ممالک میں سیکولر نظاموں کو تباہ کرنے کے اقدامات پر مشتمل امریکہ کی خارجہ پالیسی کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو رہے بلکہ اس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اسلامی شدت پسندی کے پھیلاؤ میں تیزی آ چکی ہے۔

یورپی اتحاد نے امریکہ کے تمام لغو منصوبوں کی حمایت کی ہے، اس سلسلے میں سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد روس کے خلاف امریکہ کی سرد جنگ، روس کے ساتھ کریمیا کے الحاق کے لیے روس پر پابندیاں عائد کیا جانا اور یورپی ممالک کے ساتھ روس کے تعلقات کو توڑے جانے کی کوششیں قابل ذکر ہیں، البرٹونی نے لکھا۔ ان کی رائے میں امریکہ نے نہیں دیکھا تھا کہ اسلامی شدت پسندی سب سے بڑا خطرہ، یوں امریکہ پر یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے قابل تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …