ایران چاہتا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے لیے غیر ملک سے دو مصنوعی سیارچے تیار کروائے۔ اس بارے میں ایران کے وزیر برائے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹکنالوجیز محمود واعظ نے کہا ہے۔
"پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ایران نے دو ٹیلی کمیونیکیشن سیارچے تیار کرائے جانے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں” ایجنسی نے وزیر موصوف کے الفاظ دہرائے۔ "ہم نے خاص طور پر فرانس، جاپان، روس اور جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ معاملہ ایک قومی ٹیلی کمیونیکیشن مصنوعی سیارچے اور ایک مصنوعی سیارچہ برائے ٹیلی میٹری سے متعلق ہے” واعظ نے وضاحت کی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایران یہ آلات قرض پر بنوانا چاہتا ہے۔