اتوار , 7 مارچ 2021

دمشق الریاض میں تشکیل کردہ حزب اختلاف کے وفد کے بغیر شامیوں کے مابین مذاکرات کے لیے تیار ہے

1525705

شامی حکومت ملک میں تصادم کو ختم کرنے کے سلسلے میں مذاکرات جاری رکھنے کی خاطر تیار ہے اگر اس میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں تشکیل دی گئی حزب اختلاف کا وفد شریک نہ ہو۔ اس بارے میں آج چینل "المیادین” کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے کہا ہے۔

اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے جس کے تحت الریاض میں تشکیل کردہ حزب اختلاف کے وفد کو خارج کیا جا سکتا ہے شام کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے شامیوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا،” اگر وہ مذاکرات میں نہیں ہونگے تو ہم مذاکرات جاری رکھیں گے۔”

شامی وزیر کے مطابق ” حزب اختلاف کا وفد جینوا مذاکرات کرنے کی خاطر نہیں بلکہ ان پر روس اور امریکہ کا دباؤ ڈالنے کی خاطر پہنچا ہے”۔ "ان (حزب اختلاف کا وفد) کا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ ہی وہ ماسوائے اپنے کسی اور کی نمائندگی کر رہے ہیں” معلم نے کہا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …