بشکیر سائنسدانوں نے عوامی ٹرانسپورٹ میں جراثیموں اور وائرس سے لڑنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اس طریقے کی افادیت کو عام ٹرانسپورٹ میں استعمال کرکے ثابت کیا جا چکا ہے۔
"اس آلے کو جراثیم کش ری سرکولیٹر کا نام دیا گیا ہے جسے پیٹنٹ کیے جانے کی درخواست دی جا چکی ہے۔ اسے ناک کان گلے کو متاثر کرنے والے وائرس سے نمٹنے کی خاطر عوامی ٹرانسپورٹ میں برتا جا سکے گا جہاں لوگوں کی زیادہ تعداد ہوتی ہے اور ہوا کا مناسب گذر نہیں ہوتا” ایجنسی طاس نے ڈاکٹر آف میڈیسن نتالیا ایگورووا کا دعوٰی دہرایا۔
تجربے سے ثابت ہوا ہےکہ ایک آلہ پندرہ مکعب میٹر فضا کو پاک بنا سکتا ہے۔ اس قسم کے آلے ماسکو میٹرو اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ میں نصب کیےجانے سے متعلق اس وقت بات چیت ہو رہی ہے۔