جمعہ , 26 فروری 2021

یمنی فورسز کا سعودی فوجی چھاونی پر قاہر نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں واقع سعودی فوجی چھاونی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

AS7

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے داغا جانے والا قاہر نامی بیلسٹک میزائل نجران کے علاقے العریسہ میں واقع سعودی فوجی چھاؤنی پر لگا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی سیکورٹی فورس نے صوبہ مآرب اور جوف کو ملانے والی شاہراہ پر سعودی ایجنٹوں کے ا یک کانوائے کو کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی ایجنٹوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔صوبہ تعز میں العامری اور مآرب شہر میں صدارتی گیسٹ ہاؤس کے قریب یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق تعزکے علاقے ذوباب میں یمنی رضاکاروں اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ دارالحکومت صنعا کے شمال مشرقی علاقے سے بھی ایسی ہی جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز بھی صوبہ صعدہ کے کتاف نامی علاقے کو کئی بار اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …