ہفتہ , 6 مارچ 2021

روس 2017 میں نوجوانوں اور طلبہ کے فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

1813476

نوجوانوں اور طلبہ کا عالمی فیسٹیول 2017 میں روس میں ہوگا، اتوار کے روز نوجوانوں کے معاملات سے متعلق وفاقی ایجنسی کی پریس سروس نے مطلع کیا۔

فیسٹیول کی میزبانی کرنے کی خاطر درخواست صدر روس کے حکم پر نومبر 2015 میں روس کے نوجوانوں کی تنظیم کے نمائندوں کی جانب سے کی گئی تھی۔

اس ہفتے "ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ” کا وفد روس پہنچا ہے، جس نے کلیدی انفراسٹرکچر کے مستقروں کا معائنہ کیا ہے اور روس میں نوجوانوں کی تنظیموں کے نمائندوں اور اسی طرح پارلیمنٹ میں شامل سیاسی پارٹیوں کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ، بائیں بازو سے وابستہ تنظیم ہے۔ یہ دس نومبر 1945 کو لندن میں تشکیل دی گئی تھی اور اس روز کو تب سے نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اسے نوجوانوں کی کمیونسٹ انٹرنیشنل کا تسلسل خیال کیا جاتا ہے۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد یہ بحران سے دوچار رہی لیکن تاحال دنیا بھر کے نوجوانوں کی دسیوں تنظیموں کو متحد رکھے ہوئے ہے۔ یہ تنظیم عالمی فیسٹیول برائے نوجوانان اور طلباء کی منتظم ہے۔ ورلڈ فیڈریشن آف ڈیموکریٹک یوتھ کا صدر دفتر بودا پیشت میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …