پیر , 1 مارچ 2021

عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے مزید آٹھ علاقوں کو آزاد کرا لیا

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی اپنی کارروائی کے دوران اس شہر کے مرکز میں مزید آٹھ علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے –

as8

انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستوں نے الرمادی شہر کے وسط میں آٹھ علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم بدرتنظیم کے کمانڈرعبدالغنی الاسدی نے کہا ہےکہ اس وقت الرمادی شہر کا اسّی فیصد علاقہ عراقی فورس کے کنٹرول میں آگیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبہ الانبار میں خالدیہ شہرکی سیکورٹی کمیٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس نے شہر کے شمال میں واقع البوفراج علاقے کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پرآزاد کرالیا ہے – خالدیہ شہر میں سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم الفہدی نے بتایا کہ اس کارروائی میں کم سے کم بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے –

اس درمیان السومریہ نیوز نے صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی آپریشنل کمان کے سربراہ جنرل اسماعیل المحلاوی کے حوالے سے خبردی ہے کہ الرمادی کے شمال میں الزویہ کا علاقہ بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیاہے- رمادی شہر پرداعش نے مئی میں قبضہ کیا تھا – عراقی فوج نے پچھلے ہفتے سے الرمادی شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …