پیر , 1 مارچ 2021

سعودی حکام کا اعتراف: آل سعود کی نابودی نزدیک

سعودی عرب کے اعلی حکام نے پہلی بار یمن پر حملے کے نتیجے میں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہونے کا اعتراف کیا ہے-

as9

سعودی عرب کے وزیر اقتصاد عادل فقیہ نے یمن کے خلاف عرب اتحاد کی قیادت کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دوہزار پندرہ میں سعودی عرب کے سیکورٹی اور فوجی اخراجات پانچ ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں-

سعودی حکومت کا یہ اعتراف ایسے عالم میں سامنے آ رہا ہے کہ سعودی وزیر خزانہ نے دوہزار سولہ میں اس ملک کا بجٹ خسارہ ستاسی ارب ڈالر اعلان کیا ہے-

منظر عام پر آنے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے دوہزار سولہ کے لئے اپنا بجٹ چھبیس ڈالر فی بیرل تیل کی قیمت کی بنیاد پر تیار کیا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ یمن کی تھکا دینے والی جنگ، داعش اور طالبان سمیت مختلف دہشت گردوں کو آل سعود کی مدد، سعودی عرب کے اقتصادی مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …