پیر , 1 مارچ 2021

بنوں: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک

151022235503_khyber_traffic_police_fata_640x360_bbc_nocredit

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے.

تھانہ حوید کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رضوان کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم ایک دکان کے سامنے نصب کیا گیا تھا.

انھوں نے بتایا کہ جیسے ہی دکاندار دل نواز نے اپنی دکان کھولنی چاہی تو بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دل نواز اور ایک رکشہ ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا.

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ہے.

وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان کی سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے بنوں میں اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے آئے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشنز اور دیگر اہم عمارات پر حملے سمیت بنوں جیل حملہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …