جمعرات , 25 فروری 2021

کراچی‘ رواں سال کا پہلا پولیو کیس، بچے کو 9 بار ویکسین پلائی گئی

31-6

کراچی: ملک میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آگیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ بچہ گڈاپ کا رہائشی ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق ملک میں پولیو کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آگیا ہے۔34 ماہ کا اعجاز خان ولد شیر علی خان گڈاپ یوسی 7 کا رہائشی ہے۔حکام کے مطابق بچے کو 9 بار پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ بچے کا تعلق پشتون خاندان سے ہے۔بچے کے خون اور فضلے کے نمونے 17 جنوری کو حاصل کئے گئے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارے صحت نے کردی ہے

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …