اتوار , 7 مارچ 2021

2016 داعش کے خاتمے کا سال ہوگا :حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم نے شہر الرمادی کی مکمل آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ داعش پر فتح کا سال ہوگا-

as10

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراقی قوم اور فوج کے نام صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ داعش کی مکمل شکست اورعراق پر قابض دہشت گردوں پر مکمل کامیابی کا سال ہوگا-

انھوں نے الرمادی کی آزادی کی کارروائی لمبی ہونے کے سلسلے میں کہا کہ عراقی حکومت کے لئے الرمادی کے عام شہریوں کی جان کی حفاظت نہایت اہم تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس شہر کی آزادی میں زیادہ وقت لگا-

حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے لئے آپریشن جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم موصل کی آزادی کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ داعش پر فیصلہ کن کاری ضرب لگا سکیں- اور یہ کامیابی عراقی قوم اور حکومت کے عزم سے حاصل ہوگی-

عراقی فوج نے ایک بیان میں داعش کے قبضے سے الرمادی شہر کی مکمل آزادی کا اعلان کیا ہے- تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے بھی الرمادی میں اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …