اتوار , 7 مارچ 2021

ایران اور ہندوستان نے اقتصادی تعاون کے جامع سمجھوتے پر دستخط کئے

 

ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا اور ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقتصادی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے – اس سمجھوتے میں دونوں فریقوں نے انرجی ، اسٹراکچر، بینکینگ ، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے-

as11

پیر کی رات ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا اور ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقتصادی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے – اس سمجھوتے میں دونوں فریقوں نے انرجی ، اسٹراکچر، بینکینگ ، تجارت اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے-

اس سمجھوتے کے بعد ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے پر دستخط، ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے میدان میں اہم قدم ہے – انھوں نے کہا کہ ہندوستان ، ایران کی چابھار بندرگاہ کی توسیع اور وسطی ایشیاء تک پہنچنے کے لئے ریلوے لائن بچھانے میں تعاون کا خواہش مند ہے-

ایران کے وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ یہ سمجھوتہ ، ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی راستے میں موجود رکاوٹوں کو دور کر دے گا-

ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جمعے کو نئی دہلی پہنچے تھے – انھوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی اور باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …