رہبر معظم نے فرمایا: یورپی ممالک کے پاس مستقل پالیسی اور نظریہ نہیں اور انھیں اپنے اس ضعیف اور کمزور نقطہ کی اصلاح کرنی چاہیے۔
رہبر معظم نے یونانی وزیر اعظم کے شام کے بارے میں بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دہشت گردی ایک خطرناک اور ہمہ گیر بیماری ہے اور اگر سبھی ملکر اس کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کریں تو یہ قابل کنٹرول ہے لیکن بعض ممالک بالواسطہ یا بلاواسطہ دہشت گردوںکی حمایت کررہے ہیں۔
رہبر معظم نے ایران اور یونان کی پالیسیوں میں مشترکہ نقاط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آپ کی موجودہ حکومت کی پالیسی مستقل ہے اور امید ہے کہ آپ اقتصادی مشکلات پر کنٹرول حاصل کرلیں گے۔ اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر بھی موجود تھے یونان کے صدر نے رہبر معظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک عظيم اور قابل فخرقوم کے عظیم رہنما ہیں اور آپ کا کردار عالمی سطح پر قابل تعریف اور قابل قدر ہے یونان ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔