جمعرات , 4 مارچ 2021

مردان میں نادرا کے دفتر کے قریب خودکش دھماکہ، 25 افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ایک خودکش بم دھماکے میں پولیس کے مطابق کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے دسہرہ چوک میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دن دو بج کر دس منٹ کے نادرا آفس کے مرکزی گیٹ کے ساتھ ہوا۔

مردان کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز حشمت علی زیدی نے بتایا کہ یہ دھماکہ خودکش تھا اور اس میں اب تک 25 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے،

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان سعید وزیر نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی گارڈ نے خودکش حملہ کو نادرا کی عمارت سے باہر ہی روک دیا اور اگر وہ اندر داخل ہو جاتا تو ہلاک ہونے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہو سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد قطار میں کھڑی تھی۔

سعید وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس خودکش دھماکے میں دس سے 12 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے جبکہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …