پیر , 8 مارچ 2021

نیدر لینڈ کی ملکہ میگزیما آج تین روزہ دورے پر پہلی بار پاکستان آئیں گی

نیدرلینڈز کی ملکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ا

23

نیدر لینڈ کی ملکہ میگزیما آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔ نیدر لینڈ کے شاہی خاندان کے کسی فرد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق9 فروری سے 11 فروری تک تین روزہ دورے کے دوران ملکہ نیدرلینڈ کی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیدرلینڈ کی ملکہ ترقی میں معاونت سے متعلق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ڈیوس کے موقع پر بھی ملکہ میگزیما سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …