اتوار , 28 فروری 2021

پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر

موٹر وے حکام کی جانب سے دوران سفر مسافروں کو احتیاط کی ہدایت ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

40

لاہور کے گرد و نواح میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے ۔ چار گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ صبح کا استقبال رات بھر ادھر ادھر چھائے دودھیا بادلوں نے کیا ۔ شہر کا موسم بدستور خشک اورسرد ہے ، بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ لاہور اور اس کے ارد گرد ایک بار پھر دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے صبح 5 بجے موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔ جی ٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند ہے ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم 2 بند رہا جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم 3 موٹر وے بھی بند کرنا پڑا جو دھند کم ہونے پر صبح سوا نو بجے کھول دیا گیا ۔ لاہور سے پتوکی اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور لاہور سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے ۔ حکام کی جانب سے مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہ صورتحال آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا ۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 87 فیصد رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ