بدھ , 17 جولائی 2019

زائرین کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں:حسن روحانی

2016-08-29-04-49-5023109_generic

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اندرون اور بیرون ملک زائرین کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عراق کے شہر حلہ میں دہشت گردانہ حملے اور ایران میں ٹرین کے ایک حادثے میں زائرین کی شہادت کے بعد کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔
صدر حسن روحانی نے دونوں واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ٹرین حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائیں، ایسی تدابیر اختیار کریں جس کے نتیجے میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
صدر نے ایران کے ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے اقدام کو سنیجدہ اور ذمہ دارانہ قرار دیا جنہوں نے ، حادثے کی ذمہ داری قبول اور عوام سے عذر خواہی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اس موقع پر ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر داخلہ اور وزیر صحت نے، عراق کے شہر حلہ کے دہشت گردانہ واقعے، اور ٹرین حادثے کے بارے میں الگ الگ رپورٹیں صدر حسن روحانی کو پیش کیں۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …