ہفتہ , 6 مارچ 2021

تیل سے بجلی پیدا کرکے ملکی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، مشرف

 کراچی: سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ حکومت تیل سے بجلی پیدا کر کے ملکی خزانے پر بوجھ ڈال رہی ہے، ملکی ترقی نوجوانوںکے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

8

کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سوسائٹی (کے ایس ڈی ایس) اور اقرا یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ڈی ایچ اے گالف کلب میں ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے موضوع پر قومی مقابلہ تقریر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب ملک سے باہرجاتے ہیں تو لسانی اور صوبائی شناخت سے نہیں بلکہ ملکی شناخت سے پہچانے جاتے ہیں، نوجوانوںکی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی وقارکوخاطر میں رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں، حکومت کی بھی ذمے داری ہے کہ نوجوا نوںکے مستقبل کیلیے کام کرے اورزیادہ سے زیادہ مواقع ہونہار نوجوانوں کو فراہم کیے جائیں۔
اس طر ح کے مقابلے نوجوانوںکی تر بیت اورکردارسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سابق صدر نے مزیدکہاکہ بجلی کا سب سے سستاذریعہ پانی سے بجلی بنانے کا ہے، ہوا، سورج کی روشنی،کو ئلے اورایٹمی توانائی سے بھی سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے مگر حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے جوقومی خزانے پر بوجھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …