پیر , 1 مارچ 2021

شرجیل میمن کو ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا، کئی گھنٹے پوچھ گچھ

لندن: سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کو دبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر روک لیاگیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

10

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن دبئی سے لندن پہنچے تھے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر حکام نے انھیں روک لیا، چند گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 فروری کو دوبارہ حکام کے سامنے پیش ہوں۔
ذرائع کے مطابق انھیں یہ بھی کہاگیا کہ وہ اپنے ہوٹل سے کہیں سفرکریں تو اس کی بھی اطلاع دیں۔ شرجیل میمن نے اس حوالے سے سینئر وکلا سے بھی مشاورت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …