جمعرات , 4 مارچ 2021

جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ایف بی آر افسر ملوث نکلے؛ کارروائی کی سفارش

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو کروڑوں روپے کے بوگس و جعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

17

ذرائعکے مطابق ایف بی آر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو بوگس و جعلی ریفنڈز افسران کی ملی بھگت سے جاری ہورہے ہیں، بوگس وجعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں افسران کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے ریفنڈز کی مالیت بھی دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو موصول ہونیوالی رپورٹ میں بوگس اور جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی و بوگس ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، افسران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …