لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں پووپو جھیل تب ختم ہو گئی جب اس کا پانی بھاپ میں تبدیل ہو گيا۔
اس بارے میں معلومات مصنوعی سیارچے کے ذریعے حاصل کی گئیں۔ مدار سے کھینچے گئے فوٹو ثابت کرتے ہیں کہ پچھلے تین سال سے جھیل کا پانی بھاپ میں تبدیل ہو جانے کا عمل جاری رہا تھا۔ یہ ایک نمکین جھیل تھی جو ٹیٹیکاکا کے بعد بولیویا کی دوسری بڑی جھیل سمجھی جاتی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ جھیل پہلی بار سن 1994 میں ختم ہو گئی تھی لیکن اب سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ جھیل کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں بلکہ یہ جھیل ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔
جھیل کا پانی اس لیے بھاپ میں تبدیل ہو گيا کہ یہ جھیل ایک گرم علاقے میں واقع ہے بلکہ جھیل کی گہرائی صرف تین میٹر تھی۔