اتوار , 28 فروری 2021

تیل کی قیمت میں کمی، سعودی عرب میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تیخیر

1827398

سعودی تعمیراتی کمپنیوں کے اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پیدا ہوئی ہے۔

وزارت محنت کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ایک بڑی کمپنی کے اہلکاروں نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کچھ مہینوں سے تنخواہ نہیں مل رہی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک تعمیراتی کمپنی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دیگر تعمیراتی کمپنیوں کو اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی حکام تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر اخراجات کم کر رہی ہے جس سے شعبہ تعمیرات کو نقصان ہو رہا ہے کیونکہ اس شعبہ کے لیے سرمایہ کاری اولین اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کم ہو چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …