پیر , 8 مارچ 2021

چین: مردہ قرار دیا گیا بچہ اس کی لاش جلائے جانے سے چند ہی منٹ قبل جاگ اٹھا

6

چین میں ایک نومولود بچہ جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا اس کی لاش جلائے جانے سے چند ہی منٹ قبل جاگ اٹھا۔

یہ بچہ چینی صوبہ ژجیانگ میں 2 مہینہ قبل از وقت پیدا ہوا۔ ڈاکٹروں نے اسے انکیوبیٹر میں رکھا جہاں اس نے 23 دن گزارے۔ اس کے بعد والدین ڈاکٹروں کے مشورے سے قطع نظر بچے کو گھر لے گئے۔ دو دن بعد بچہ بیمار ہو گیا اور اسے واپس ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بچے کی لاش مردہ خانے میں رکھی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بچہ 23 گھنٹے وہاں رہا۔

جب اگلے دن اسے آخری رسومات ادا کئے جانے کے لئے مردہ خانے سے نکالا گیا تو وہ رونے لگا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کے والدین کو یہ خوش خبری سنا دی اور بچے کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …