ہفتہ , 6 مارچ 2021

پاکستان سپر لیگ،شرجیل خان ثانیہ مرزا کا نشانہ بن گئے،شائقین کرکٹ حیران

san-1-700x300

دبئی:  پاکستان سپر لیگ،شرجیل خان ثانیہ مرزا کا نشانہ بن گئے،شائقین کرکٹ حیران،شرجیل خان کی وکٹ گرنے پر ماہرانہ انداز میں کمنٹری ،تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ کا میچ دیکھا جس دوران فیلڈ کمنٹیٹر سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے شرجیل خان کی وکٹ گرنے پر کمنٹری بھی کی۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ میں مصروف شیڈول کے باوجود شعیب کا میچ دیکھنے آئی ہوں اور چاہتی ہوں کہ کراچی کنگز کی ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے۔ انہوں نے اپنے ٹینس کیریئر میں مزید فتوحات حاصل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …